مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے گزشتہ رات اعلی کمانڈروں اور شہداء کے اہل خانہ سے خطاب کے دوران مغربی ایشیا کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ عالم اسلام کے خلاف دہشت گردانہ نوعیت کی جنگ ہے اور اس کے مرکزی شیطانی کردار امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ ہیں جو مغربی ایشیا میں ایک بڑے منصوبے کی تلاش میں ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں ہے بلکہ دفاع کی پالیسی اپنا رہا ہے لیکن آپریشن وعدہ صادق 3 یقینی طور پر ہو کر رہے گا۔
آپ کا تبصرہ